hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2928

.

كنز العمال

2928
Kanz al-Ummal
2928- "إن من المنشآت اللاتي كن في الدنيا عجائز عمشا رمصا". "ت عن أنس".
2928: (نئی جوانی پر) اٹھائی گئی وہ عورتیں ہیں جو دنیا میں بوڑھی چندھیائی اور پیپ زدہ آنکھوں والی تھیں۔ ترمذی بروایت انس (رض)۔
فرمان الہی ہے :
انا انشانھن انشاء۔ فجعلنھن ابکارا، عربا اترابا۔ لاصحب الیمین۔ 35 ۔ 37
ہم نے اٹھا لیا ان عورتوں کو ایک اچھی اٹھان پر کیا ان کو کنواریاں پیار دلانے والیاں (اور) ہم عمر اصحاب الیمین کے لیے۔
مذکورہ آیت کی تشریح و تفسیر ہی سے متعلق حدیث بالا وارد ہوتی ہے۔
کلام : روایت سندا ضعیف کے درجہ میں ہے دیکھیے ضعیف الجامع 1997