29344- عن ابن عمر قال: مر عمر بقوم قد رموا رشقا وأخطأوا فقال؛ ما أسوأ رميكم؟ قالوا: نحن متعلمين، قال لحنكم أشد من سوء رميكم سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "رحم الله امرأ أصلح من لسانه". "عق، قط" في الأفراد والعسكري في الأمثال وابن الأنباري في الأيضاح والمرهبي، "هب" وقال: إسناده غير قوي، "خط" في الجامع والديلمي وابن الجوزي في الواهيات.
29344 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے وہ لوگ تیرا اندازی کر رہے تھے اور نشانے میں ان سے خطا ہوجاتی تھی عمر (رض) نے فرمایا : تمہاری تیرا اندازی کتنی بری ہے ؟ ان لوگوں نے کہا : ہم سیکھ رہے ہیں۔ فرمایا تمہارے کلام کی برائی نشانے کی برائی سے زیادہ سخت ہے میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کر فرماتے سنا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو اپنی زبان کو درست کرے۔ (رواہ العقیلی الدار قطنی فی الافراد والعسکری فی الامثال وابن الا نباری فی الا یضاح والمرھبی البیھقی فی شعب الایمان وقال اسنادہ غیر قوی الخطیب فی الجامع والدیلمی وابن الجوزی فی الواھیات)