hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29418

.

كنز العمال

29418
Kanz al-Ummal
29418- "أيضا" عن ابان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يؤتى بعصابة من أمتي يوم القيامة وهم القراء فيقال لهم: من كنتم تعبدون؟ قالوا: إياك ربنا قال: فمن كنتم تسألون؟ قالوا: إياك ربنا، قال: فمن كنتم تستغفرون؟ قالوا: إياك ربنا فيقول كذبتم عبدتموني بالكلام واستغفرتموني بالألسن وفررتم مني بالقلوب فينظمون في سلسلة ثم يطاف بهم على رؤس الخلائق فيقال: هؤلاء كذابوا أمة محمد". أبو الشيخ في الثواب.
29418 ۔۔۔ ” ایضا “ ابان روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قیامت کے دن میری امت کے قراء کی ایک جماعت لائی جائے گی اور ان سے کہا جائے گا : تم کس کی عبادت کرتے تھے ؟ جواب دیں گے : اپنے رب تعالیٰ کی ، سوال ہوگا تم سوال کس سے کرتے تھے ؟ جواب دیں گے : اے ہمارے رب تجھ سے ہم سوال کرتے تھے حکم ہوگا : تم کسی کی مغفرت چاہتے تھے ؟ کہیں : اے ہمارے رب تجھی سے مغفرت طلب کرتے تھے ، حکم ہوگا : تم جھوٹ بولتے ہو تم نے باتوں باتوں میں میری عبادت کی صرف زبانی کلامی میری بخشش طلب کی اور دلوں کے اعتبار سے مجھ سے بھاگے رہے ان لوگوں کی زنجیر بنائی جائے گی اور پھر تمام مخلوقات کے سامنے انھیں گمایا جائے گا اور کہا جائے گا : یہ لوگ امت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کذاب ہیں۔ (رواہ ابو الشیخ فی الثواب) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذیل اللآلی ۔ 194 ۔