hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29451

.

كنز العمال

29451
Kanz al-Ummal
29451- عن شريح قال: كنت مع علي بن أبي طالب ومعه الدرة بسوق الكوفة وهو يقول: يا معشر التجار خذوا الحق وأعطوا الحق تسلموا لا تردوا قليل الربح فتحرموا كثيره، حتى انتهى إلى قاص يقص فقال: تقص ونحن حديثوا عهد برسول الله صلى الله عليه وسلم أما إني أسألك عن مسألتين فإن أصبت وإلا أوجعتك ضربا قال: سل يا أمير المؤمنين قال: ما ثبات الإيمان وزواله؟ قال: ثبات الإيمان الورع وزواله الطمع. وكيع في الغرر.
29451 ۔۔۔ شریح کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ساتھ تھا ان کے پاس درہ تھا اور آپ کوفہ کے بازار میں چل رہے تھے اور فرماتے جاتے تھے : اے تاجروں کی جماعت اپنا حق لو اور وسروں کو حق دو سلامتی میں رہوں گے تھوڑا نفع ردنہ کرو چونکہ ایسا کرنے سے کثیر نفع سے محروم رہو گے۔ یوں آپ (رض) نے چلتے چلتے ایک قصہ گو کے پاس پہنچے آپ (رض) نے فرمایا : ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جدا ہوئے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے میں تم سے دو سوال پوچھتا ہوں اگر تم نے درست جواب دیا تو بہت ورنہ میں تمہیں سزا دوں گا قصہ گو نے کہا : اے امیر المؤمنین پوچھئے کیا پوچھنا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا بتاؤ ایمان کو قائم رکھنے والی کونسی چیز ہے اور ایمان کو زائل کرنے والی چیز کونسی ہے ؟ نے کہا تقوی سے ایمان قائم رہتا ہے اور طمع سے ایمان زائل ہوجاتا ہے۔ (رواہ وکیع فی الغرر)