hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29452

.

كنز العمال

29452
Kanz al-Ummal
29452- عن الحارث عن علي أنه دخل المسجد فإذا بصوت قاص فلما رآه سكت قال علي: من هذا؟ قال القاص أنا فقال علي: أما أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " سيكون بعدي قصاص لا ينظر الله إليهم". أبو عمير ابن فضالة في أماليه.
29452 ۔۔۔ حارث کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوئے آپ (رض) کو کسی قصہ گو کی آواز سنائی دی جب آپ (رض) نے اسے دیکھا تو وہ خاموش ہوگیا آپ (رض) نے فرمایا : یہ کون ہے ؟ قصہ گو نے کہا : میں ہوں حضرت علی (رض) نے فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ میرے بعد بہت سارے قصہ گو ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھے گا ۔ (رواہ عمیر بن فضالۃ فی امالیہ)