29470- عن صالح بن كيسان قال: اجتمعت أنا والزهري ونحن نطلب العلم فقال لي: تعال حتى نكتب السنن فكتبنا ما جاء عن النبي صلى الله عليه وسلم ثم قال: تعال حتى نكتب كل ماجاء عن الصحابة فإنه سنة، وقلت أنا: ليس بسنة فلا نكتبه فقال: بل هو سنة، فكتب ولم أكتب فأنجح وضيعت. يعقوب بن سفيان، "ق" في المدخل، "كر".
29470 ۔۔۔ صالح بن کیسان کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں اور زہری اکٹھے ہوگئے اور ہم طلب علم کے لیے نکلے تھے زہری نے کہا : آؤ تاکہ ہم سنن کو لکھ لیں چنانچہ ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی احادیث لکھیں پھر کہا آؤ ہم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے اقوال و افعال کو لکھیں کیونکہ اقوال صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اور افعال بھی سنت ہیں میں نے کہا : میں اسے سنت نہیں سمجھتا لہٰذا میں نہیں لکھوں گا زہری نے کہا : بلکہ یہ بھی سنت ہے تاہم زہری نے آثار صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین لکھ لیے اور میں نے نہ لکھے وہ تو کامیاب رہا جبکہ مجھ سے علم کا بڑا حصہ ضائع ہوا۔ (رواہ یعقوب بن سفیان البیہقی فی المدخل وابن عساکر)