29500- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن محمد بن سيرين قال: لم يكن أحد بعد النبي صلى الله عليه وسلم أهيب لما يعلم من أبي بكر، ولم يكن أحد بعد أبي بكر أهيب لما لا يعلم من عمر، وإن أبا بكر نزلت به قضية فلم يجد لها في كتاب الله تعالى أصلا ولا في السنة أثرا فقال: أجتهد رأي فإن يكن صوابا فمن الله، وإن يكن خطأ فمني وأستغفر الله. ابن سعد وابن عبد البر في العلم.
29500 ۔۔۔ ” مسند صدیق (رض) “ محمد بن سیرین کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی شخص ایسا نہیں تھا جو علم کے متعلق سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے زیادہ ڈرتا ہو اور ابوبکر (رض) کے بعد کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو نامعلوم امور کے متعلق سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے زیادہ ڈرتا ہو ۔ چنانچہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو ایک مسئلہ پیش آیا آپ (رض) اس کا حل کتاب میں پایا اور نہ سنت میں آپ نے فرمایا : اس کے متعلق میں اپنی رائے سے اجتھاد کروں گا اگر درست وصواب ہو تو وہ من جانب اللہ ہوگا اور اگر اس میں خطا ہو تو وہ میری طرف سے ہوگی ۔ (رواہ ابن سعید وابن عبدالبر فی العلم)