29564- عن عوانة بن الحكم قال: قال علي لكاتبه: أطل جلفة قلمك وأسمنها وأيمن قطتك وأسمعني طنين النون، وحور الحاء وأسمن الصاد وعرج العين واشقق الكاف وعظم الفاء ورتل اللام وأسلس الباء والتاء والثاء وأقم الزاي وعل ذنبها واجعل قلمك خلف أذنك يكون أذكر لك. "خط"؛ وفيه الهيثم بن عدي ومحمد بن الحسن بن زياد النقاش متهمان.
29564 ۔۔۔ عوانہ بن الحکم کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے اپنے کاتب سے فرمایا : اپنے قلم کا قط لمبابناؤ قلم کو قدرے موٹے رکھو ۔ ترچھا قط بناؤ نون کو واضح کرکے لکھو حاء کو خوبصورت لکھو ، صاد کو بڑا کرکے لکھو عین کو اوپر کرکے لکھو کاف کی دم لمبی نہ بناؤ فاء کو بڑا کرکے لکھو لام کو واضح کرکے لکھو ، باء تاء اور ثاء کو نمایاں کرکے لکھو زاء کو کھڑا رکھو اور اس کی دم کو اوپر لے جاؤ اپنا قلم کان کے پیچھے رکھ لیا کرو چونکہ اس سے یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔ (رواہ الخطیب وفیہ الھیثم ابن عدی ومحمد بن الحسن بن زیاد النقاش متھمان)