hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29565

.

كنز العمال

29565
Kanz al-Ummal
29565- عن ميمون بن مهران قال: رفع إلى عمر صك محله شعبان فقال: أي شعبان الذي يجيء أو الذي مضى أو الذي هو آت؟ ثم قال لأصحاب النبي صلى الله عليه وسلم: ضعوا للناس شيئا يعرفونه من التاريخ، فقال بعضهم: اكتبوا على تاريخ الروم، فقالوا: إن الروم يطول تأريخهم ويكتبون من ذي القرنين فقال: اكتبوا على تاريخ فارس فقال: إن فارس كلما قام ملك طرح من كان قبله فأجمع رأيهم على أن الهجرة كانت عشر سنين، فكتبوا التاريخ من هجرة النبي صلى الله عليه وسلم. "خ" في الأدب، "ك"
29565 ۔۔۔ میمون بن مھران کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک رسید لائی گئی اس کی تاریخ میں شعبان لکھا ہوا تھا فرمایا : آنے والا شعبان یا جو گزر گیا یا جو بعد میں آئے گا ؟ پھر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے فرمایا : کوئی ایسی چیز مقرر کرو جس سے لوگ اپنی تاریخ پہچان سکیں بعض نے کہا رومیوں کی تاریخ کو لکھو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے کہا : رومیوں کی تاریخ میں طوالت ہے اور وہ ذوالقرنین سے اپنی تاریخ لکھتے ہیں بعض نے کہا : اہل فارس کی تاریخ لکھو فرمایا اہل فارس کا کا جب بھی کوئی بادشاہ بنتا ہے وہ پہلی تاریخ کو ختم کردیتا ہے بالآخر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا اس رائے پر اجماع ہوگیا کہ ہجرت کو بنیاد بنایا جائے اور یہ ہجرت کا تیرھواں سال تھا ، چنانچہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے ہجرت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تاریخ کی بنیاد رکھی ۔ (رواہ البخاری فی الادب المفرد والحاکم)