hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29566

.

كنز العمال

29566
Kanz al-Ummal
29566- عن معاوية قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يا معاوية ألق الدواة وحرف القلم وانصب الباء وفرق السين ولا تغور الميم وحسن الله ومد الرحمن، وجود الرحيم، وضع قلمك على أذنك اليسرى فإنه أذكر لك". الديلمي.
29566 ۔۔۔ حضرت معاویہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری کتابت کی اصلاح کرتے ہوئے فرمایا : اے معاویہ ! دوات کی سیاہی درست رکھو (دوات کا منہ کھلا ہوتا کہ تنگی کے سبب وقت نہ ہو) قلم پر ترچھا قط لگاؤ بسم اللہ کی باء کو واضح کرکے لکھو سین کے دندانوں کو بھی واضح کرو میم کی آنکھ کو خراب نہ کرو لفظ اللہ کو خوبصورت لکھو رحم کی نون کو دراز کرکے لکھو، رحیم کو عمدگی سے لکھو اور قلم کو اپنے بائیں کان پر رکھو کیونکہ یہ طریق تجھے خوب مضمون یاد دلانے والا ہے۔ (رواہ الدیلمی)