hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2978

.

كنز العمال

2978
Kanz al-Ummal
2978- "إن عيسى حاج ربه فحج عيسى ربه وإن الله لقاه حجته لقوله: {أَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ} " إلى آخر الآية. "الديلمي عن أبي هريرة".
2978: عیسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے پروردگار سے مناظرہ کیا اور اپنے رب پر غالب آگئے اور اللہ ہی نے ان کو (غالب آنے کے لیے) صحت دلیل تلقین فرمائی تھی۔ لقولہ : ء انت قلت للناس اتخذونی وامی الھین من دون اللہ الخ الدیلمی برویت ابوہریرہ (رض) ، واذ قال اللہ یعیسی ابن مریم، ء انت قلت للناس اتخذونی وامی الھین من دون اللہ قال سبحانک ما یکون لی ان اقول مالیس لی بحق ان کنت قلتہ فقد علمتہ تعلم ما فی نفسی ولا اعلم ما فی نفسک انک انت علام الغیوب۔ ما قلت لہم لہم الا ما امرتنی بہ ان اعبدوا اللہ ربی و ربکم وکنت علیہم شہیدا ما دمت فیہم فلما توفیتنی کنت انت الرقیب علیہم وانت علی کل شیء شہید ان تعذبہم فانہم عبادک و ان تغفرلہم فانک انت العزیز الحکیم۔ المائدہ : 116 ۔ 118
اور اس وقت کو بھی یاد رکھو جب خدا فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم ! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری والدہ کو معبود مقرر کرو ؟ وہ کہیں گے تو پاک ہے مجھے کب شایاں تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کا مجھے کچھ حق نہیں اگر میں نے ایسا کہا ہوگا تو تجھ کو معلوم ہوگا (کیونکہ) جو بات میرے دل میں ہے تو اسے جانتا ہے اور جو تیرے ضمیر میں ہے اسے میں نہیں جانتا بیشک تو علام الغیوب ہے۔ میں نے ان سے کچھ نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا ہے وہ یہ کہ تم خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے۔ اور جب تک میں ان میں رہا ان (کے حالات) کی خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھا لیا تو تو ان کا نگراں تھا اور تو ہر چیز سے خبردار ہے اگر تو ان کو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں۔ اور اگر بخش دے تو (تیری مذکورہ حدیث انہی آیات کی تفسیر و تشریح ہے۔