29806- عن ابن عمر أن عمر أعتق كل مصل من سبي العرب فبت عتقهم وشرط عليهم أنكم تخدمون الخليفة من بعدي ثلاث سنوات، وشرط لهم أن يصحبكم بمثل ما صحبتكم به فابتاع الخيار خدمته تلك السنوات الثلاث من عثمان بأبي فروة وخلى عثمان سبيل الخيار فانطلق وقبض عثمان أبا فروة. "عب".
29806 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) کی روایت ہے ہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے عرب کے قیدیوں میں سے ہر نمازی کو آزاد کردیا اور ان پر شرط لگا دی کہ تم میرے بعد تین سال تک خلیفہ کی خدمت کرو گے نیز یہ بھی شرط لگا دی کہ خلیفہ تمہارے ساتھ ایسا ہی سلوک کرے گا جیسا میں نے تمہارے ساتھ سلوک کیا ہے چنانچہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) سے ابو فروہ کی تین سالہ خدمت کا خیار خرید لیا سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے خیار کو چھوڑا اور ابو فروہ پر قبضہ کرلیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)