hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29916

.

كنز العمال

29916
Kanz al-Ummal
29916 أخذ الراية زيد بن حارثة فقاتل بها حتى قتل شهيدا ، ثم أخذها جعفر فقاتل بها حتى قتل شهيدا ، ثم أخذها عبد الله بن رواحة فقاتل بها حتى قتل شهيدا ، لقد رفعوا لي في الجنة فيما يرى النائم على سرر من ذهب فرأيت في سرير عبد الله بن رواحة ازو رارا عن سرير صاحبيه فقلت : بم هذا ؟ فقيل لي : مضيا وتردد عبد الله بن رواحة بعض التردد ومضى (طب - عن رجل من الصحابة من بني مرة بن عوف).
29916 ۔۔۔ حضرت زید بن حارثہ (رض) نے غزوہ موتہ میں اسلام کا جھنڈا تھاما اور داد شجاعت لیتے رہے حتی کہ شہید ہوگئے پھر جعفر (رض) نے جھنڈا لے لیا اور وہ بھی دیدہ دلیری سے جھنڈے کا دفاع کرتے رہے حتی کہ وہ بھی شہید ہوئے پھر حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) نے جھنڈا تھام لیا جھنڈے کا دفاع کیا بالآخر وہ بھی شہید ہوگئے مجھے جنت میں ان کا مقام دکھلا دیا گیا ہے چنانچہ خواب میں دیکھا کہ یہ سونے کی مسہریوں پر آرام کر رہے ہیں البتہ عبداللہ بن رواحہ کی مسہری میں میں نے کچھ گنڈیاں دیکھی ہیں میں نے کہا : ایسا کیوں ہے ؟ مجھے بتایا گیا عبداللہ بن رواحہ کچھ تردد کا شکار ہوگئے تھے بالآخر تردد جاتا رہا ۔ (رواہ الطبرانی عن رجل من الصحابۃ من بنی مرۃ بن عوف)