29962- "مسند علقمة بن وقاص" عن محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي عن جده قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى بدر حتى إذا كان بالروحاء خطب الناس فقال: كيف ترون؟ قال أبو بكر: يا رسول الله بلغنا أنهم بكذا وكذا، ثم خطب الناس فقال: كيف ترون؟ فقال عمر مثل قول أبي بكر ثم خطب الناس فقال: كيف ترون
29962 ۔۔۔ ” مسند علقمہ بن وقاص “ محمد بن عمرو بن علقمہ بن وقاص لیثی اپنے دادا سے روایت نقل کرتے ہیں وہ کہتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر کے لیے گھر سے نکلے حتی کے جب مقام روحاء پر پہنچے لوگوں سے خطاب کا اور پھر فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے ؟ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے کہا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں خبر پہنچی ہے کہ مشرکین فلاں فلاں جگہ پہنچ چکے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا تمہارا کیا خیال ہے ؟ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی طرف جوا دیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے۔ فائدہ : ۔۔۔ حدیث کا حوالہ نسخہ میں موجود نہیں بیاض ہے۔