hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29963

.

كنز العمال

29963
Kanz al-Ummal
29963- عن حذيفة بن اليمان قال: ما منعني أن أشهد بدرا إلا أني خرجت أنا وأبي حسل فأخذنا كفار قريش، فقالوا: إنكم تريدون محمدا، فقلنا: ما نريده ما نريد إلا المدينة، فأخذوا منا عهد الله وميثاقه لننصرفن إلى المدينة ولا نقاتل معه، فأتينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبرناه الخبر فقال: انصرفا ففيا لهم بعهدهم ونستعين الله عليهم". "ش" والحسن بن سفيان وأبو نعيم.
29963 ۔۔۔ حضرت حذیفہ بن الیمان (رض) روایت کی ہے کہ کہ مجھے بدر میں شریک ہونے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں اور ابو حسل گھر سے نکلے ہمیں کفار قریش نے پکڑ لیا اور کہنے لگے : تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملنا چاہتے ہو ہم نے بہانہ کیا کہ ہم مدینہ جانا چاہتے ہیں کفار نے ہم سے پختہ عہد لیا کہ ہم مدینہ واپس لوٹ جائیں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر جنگ نہ لڑیں چنانچہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو ماجرا سنایا آپ نے فرمایا : تم واپس لوٹ جاؤ اور قریش کا وعدہ پورا کرو ہم واپس لوٹ گئے اور کفار کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ، والحسن بن سفیان وابو نعیم)