hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 29974

.

كنز العمال

29974
Kanz al-Ummal
29974- عن أبي اليسر قال: نظرت إلى العباس بن عبد المطلب يوم بدر وهو قائم وعيناه تذرفان، فقلت: جزاك الله من ذي رحم شرا تقاتل ابن أخيك مع عدوه؟ قال: ما فعل وهل أصابه القتل؟ قلت: الله أعز له وأنصر من ذلك قال: ما تريد إلي؟ قلت: استأسر فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن قتلك، قال: ليست بأول صلته، فأسرته ثم جئت به إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم. "كر".
29974 ۔۔۔ ابو الیسر کی روایت ہے کہ میں نے بدر کے دن عباس بن عبدالمطلب کو دیکھا وہ کھڑے رو رہے تھے میں نے کہا : اللہ تعالیٰ آپ کو برا رشتہ دار ہونے کا بدلہ دے کیا آپ اپنے بھیجتے کو اس کے دشمن کے ساتھ مل کر قتل کرنا چاہتے ہیں ؟ عباس نے کہا : کیا میرا بھتیجا قتل ہوگیا میں نے کہا اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرنے والا ہے اور ان کا مدد گار ہے پھر کہا : تم کیا چاہتے ہو میں نے کہا : میں آپ کو قید کرنا چاہتا ہو چونکہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو قتل کرنے سے منع کیا ہے کہا : یہ اس کی کوئی پہلی صلہ رحمی نہیں ہے (بلکہ قبل ازیں بارہا صلہ رحمی کرچکا ہے) چنانچہ میں عباس (رض) کو گرفتار کر کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آیا ۔ (رواہ ابن عساکر)