29975- عن أبي اليسر أن عمر بن الخطاب نادى أو نادى مناد يوم بدر يا رسول الله بأبي أنت البشرى قد سلم الله عمك العباس فكبر رسول الله صلى الله عليه وسلم وقال: " بشرك الله بخير يا عمر في الدنيا والآخرة وسلمك يا عمر في الدنيا والآخرة اللهم أعن عمر وأيده". الديلمي.
29975 ۔۔۔ ابو الیسر کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے بدر کے دن اعلان کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرا باپ آپ پر فدا ہو آپ کو خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے چچا عباس کو زندہ سلامت رکھا ہے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سن کر نعرہ تکبیر بلند کیا اور فرمایا : اے عمر ! اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا و آخرت میں خیر و بھلائی کی خوشخبری دے اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا و آخرت میں سلامت رکھے یا اللہ ! عمر کی مدد کر اور اسے تقویت بخش ۔ (رواہ الدیلمی)