30196- عن عكرمة أن النبي صلى الله عليه وسلم قدم يوم الفتح وصورة إبراهيم وإسماعيل في البيت وفي أيديهم القداح فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما لإبراهيم والقداح، والله ما استقسم بها قط ثم أمر بثوب فبل ومحى به صورتهما. "ش".
30196 ۔۔۔ عکرمہ کی روایت ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ تشریف لائے اور کعبہ میں داخل ہوئے تو کعبہ میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت اسماعیل کی تصویریں دیکھیں دراں حالیکہ ان کے ہاتھوں میں قسمت کے تیر تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام) کو قسمت کے تیروں سے کیا لگاؤ اللہ کی قسم ابراہیم (علیہ السلام) نے کبھی بھی قسمت آزمانے کے لیے تیر نہیں پھینکے پھر آپ نے حکم دیا ایک کپڑا پانی میں گیلا کرکے لایا گیا اور وہ تصویریں مٹا دی گئیں ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)