hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30200

.

كنز العمال

30200
Kanz al-Ummal
30200- عن الزهري قال: قال رجل من بني الديل بن بكر، لوددت أني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وسمعت منه، فقال لرجل: انطلق معي فقال: إني أخاف أن تقتلني خزاعة، فلم يزل به حتى انطلق فلقيه رجل من خزاعة فعرفه فضرب بطنه بالسيف، قال قد أخبرتك أنهم سيقتلوني فبلغ ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فقام فحمد الله وأثنى عليه، ثم قال: إن الله تعالى هو حرم مكة ليس الناس حرموها وإنما أحلت لي ساعة من نهار وهي بعد حرم، وإن أعدى الناس على الله ثلاثة من قتل فيها، أو قتل غير قاتله، أو طلب بذحول الجاهلية فلأدين هذا الرجل."ش".
30200 ۔۔۔ زہری روایت کی ہے کہ بنی ویل بن بکر کے ایک شخص نے کہا : میں چاہتا ہوں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھ لوں ایک دوسرے شخص سے کہا : میرے ساتھ چلو دوسرا بولا مجھے ڈر ہے کہ مجھے خزاعہ قتل کردیں گے چنانچہ ویلی اسے ساتھ لیتا گیا راستے میں خزاعی ایک شخص ملا اور اسے پہچان لیا خزاعہ کے اس شخص نے ویلی کے پیٹ میں تلوار ماری بولا میں نے تجھے کہا نہیں تھا کہ خزاعہ مجھے قتل کردیں گے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر ہوئی آپ کھڑے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کے بعد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مکہ کو حرم (حرمت والا) قرار دیا ہے لوگوں نے اسے حرم نہیں بنایا لہٰذا اس کی حرمت بجا لاؤ مکہ گھڑی بھر کے لیے دن کے وقت میرے لیے حلال ہوا ہے تین شخص اللہ تعالیٰ کی سب سے زیادہ نافرمانی کرنے والے ہیں۔ ایک وہ شخص جو مکہ میں قتل کرنے دوسرا وہ شخص جو غیر قاتل کو قتل کرے تیسرا وہ شخص جو جاہلیت کے کینہ اور بغض کا بدلہ لے میں اس شخص کی دیت ضروردلاؤں گا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)