30230- عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم عام حنين سأله الناس فأعطاهم من البقر والغنم والأبل، حتى لم يبق شيء من ذلك فماذا تريدون؟ أتريدون أن تبخلوني؟ فوالله ما أنا ببخيل ولا جبان ولا كذوب، فجذبوا ثوبه حتى بدا منكبه فكأنما انظر حين بدا منكبه إلى شقة القمر من بياضه. ابن جرير؛ وسنده على شرط الشيخين.
30230 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ حنین کے موقع پر لوگوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مال مانگا آپ نے لوگوں کا گائیں اونٹ اور بکریاں دیں حتی کہ جب آپ کے پاس کچھ بھی باقی نہ رہا اور لوگوں نے پھر بھی آپ کا ہجوم بنائے رکھا فرمایا : اے لوگو ! تم کیا چاہتے ہو ؟ کیا تم مجھے بخیل سمجھتے ہو ؟ بخدا میں بخیل نہیں ہوں نہ بزدل ہوں اور نہ جھوٹا ہوں لوگوں نے آپ کی چادر کھینچ لی حتی کہ آپ کا کاندھا ننگا ہوگیا جب کاندھا مبارک ننگا ہوا مجھے یوں لگا جیسے میں چاند کا ٹکڑا دیکھ رہا ہوں (رواہ ابن جریر وسندہ علی شرط الشیخین)