hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30245

.

كنز العمال

30245
Kanz al-Ummal
30245- عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث إلى مؤتة فاستعمل زيدا فإن قتل زيد فجعفر، فإن قتل جعفر فابن رواحة، فتخلف ابن رواحة يجمع مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فرآه النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما خلفك؟ قال: أجمع معك قال: لغدوة أو روحة في سبيل الله خير من الدنيا وما فيها. "ش"
30245 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موتہ کی طرف لشکر روانہ کیا اور زید (رض) کو اس کا امیر مقرر کیا ساتھ تاکید فرمائی کہ اگر زید شہید ہوجائے تو جعفر امیر ہوگا اگر جعفر بھی شہید ہوجائے تو ابن رواحہ امیر ہوگا چنانچہ ابن رواحہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پیچھے رہ گئے انھیں لشکر کے پیچھے دیکھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سبب پوچھا ابن رواحہ (رض) نے عرض کی میں آپ کے ساتھ تھوڑی دیر گزارنا چاہتا ہوں اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک صبح یا ایک شام صرف کرنا دنیا ومافیہا سے بہتر ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)