30246- "مسند عبد الله بن عمر" أمر النبي صلى الله عليه وسلم في غزوة مؤتة زيد بن حارثة وقال إن قتل زيد فجعفر وإن قتل جعفر فعبد الله بن رواحة قال ابن عمر: وكنت معهم في تلك الغزوة فالتمسنا جعفرا فوجدنا فيما أقبل من جسمه بضعا وتسعين ما بين ضربة بسيف وطعنة برمح ورمية. "طب".
30246 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمر “ غزوہ موتہ کے موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زید بن حارثہ (رض) کو امیر مقرر کیا اور ساتھ فرما دیا کہ اگر زید شہید ہوجائے تو جعفر امیر ہو اگر جعفر بھی شہید کردیا جائے تو عبداللہ بن رواحہ امیر ہوگا حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) کا بیان ہے کہ اس غزوہ میں میں لشکر کے ساتھ تھا چنانچہ ہم نے جعفر (رض) کو تلاش کیا چلنے پر دیکھا کہ ان کے بدن پر تلوارورں ، نیزوں اور تیروں کے نوے (90) سے زیادہ زخم آئے ہیں۔ (رواہ الطبرانی)