30260- عن عائشة قالت: أتانا زيد بن حارثة فقام إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم يجر ثوبه فقبل وجهه قالت عائشة: وكانت أم قرفة جهزت أربعين راكبا من ولدها وولد ولدها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ليقاتلوه فأرسل إليهم رسول الله صلى الله عليه وسلم زيد بن حارثة فقتلهم وقتل أم قرفة وأرسل بدرعها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فنصبه بالمدينة بين رمحين. "كر".
30260 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ ہمارے پاس زید بن حارثہ آئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں دیکھ کر اٹھ کر ساتھ اپنے کپڑے بھی لیتے گئے پھر زید بن حارثہ (رض) کا بوسہ لیا ام قرفہ نے اپنی اولاد میں سے چالیس سوار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قتل کرنے کے لیے بھیجے تھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زید بن حارثہ (رض) کو ان لوگوں کی سرکوبی کے لیے بھیجا تھا زید بن حارثہ (رض) کے دستہ نے ام قرفہ اور اس کے سبھی آدمیوں کو قتل کیا ام قرفہ کی زرہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجی زرہ دو نیزوں کے سہارے مدینہ میں سرراہ نصب کردی گئی ۔ (رواہ ابن عساکر)