hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30261

.

كنز العمال

30261
Kanz al-Ummal
30261- عن عائشة قالت: ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم عريانا قط إلا مرة واحدة جاء زيد بن حارثة من غزوة يستفتح، فسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم صوته فقام عريانا يجر ثوبه فقبله. "كر".
30261 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ میں نی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی بھی عریاں نہیں دیکھا البتہ ایک مرتبہ زید بن حارثہ (رض) ایک غزوہ سے فتح یاب ہو کر واپس آئے جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی آواز سنی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عریاں اٹھ کر ان کی طرف لپکے اور اپنے کپڑے ساتھ کھینچتے لے گئے ۔ (رواہ ابن عساکر) ۔ فائدہ : ۔۔۔ حدیث کا یہ مطلب قطعا نہیں کہ آپ زید بن حارثہ (رض) کے پاس عریاں پہنچ گئے اور اسی حالت میں ان کا بوسہ لیا ، بلکہ گھر کی چاردیواری کے اندر اور حجرے کے اندر عریاں ہوئے اور آپ کو عریاں دیکھنے والی صرف حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) تھیں اور دروازے سے نکلنے سے پہلے پہلے کپڑوں سے ستر کرلیا یا باہر بھی عریاں گئے لیکن واجبی ستر کا اہتمام ضرور کرلیا صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ آپ لوگوں کے سامنے کبھی عریاں نہیں ہوئے حتی کہ تعمیر کعبہ کے دوران قریش کے عہد میں جب آپ بچے تھے ستر کھل گیا تھا اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو محفوظ رکھا اور عریاں ہونے سے بچا لیا ۔