hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30262

.

كنز العمال

30262
Kanz al-Ummal
30262- عن عائشة قالت: قدم زيد بن حارثة من سرية أم قرفة ورسول الله صلى الله عليه وسلم في بيتي فأتى زيد فقرع الباب فقام إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم يجر ثوبه عريانا ما رأيته عريانا قبلها حتى اعتنقه وقبله ثم سأله فأخبره بما ظفره الله. الواقدي، "كر".
30262 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ ام فرقہ کی مہم سے فارغ ہو کر زید بن حارثہ (رض) واپس آئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے گھر میں تھے زید بن حارثہ (رض) نے دروازے پر دستک دی آپ فورا اٹھ کھڑے ہوئے آپ عریاں تھے اور اسی حالت میں اٹھ کھڑے ہوئے آپ کپڑے ساتھ کھینچ رہے تھے قبل ازیں میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی عریاں نہیں دیکھا تھا حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دروازے پر آئے زید (رض) کا بوسہ لیا اور انھیں گلے لگا لیا پھر مہم کے متعلق پوچھا اور زید بن حارثہ (رض) نے آپ کو فتح کی خبر سنائی ۔ (رواہ الواقدی وابن عساکر)