hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30311

.

كنز العمال

30311
Kanz al-Ummal
30311- "من مسند جابر بن عبد الله" عن جابر قال: حملني خالي جد بن قيس في السبعين راكبا الذين وفدوا على النبي صلى الله عليه وسلم من الأنصار فخرج إلينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعه عمه العباس فقال: يا عم خذ لي على أخوالك فقال له السبعون: سلنا لربك وسل لنفسك ما شئت قال: أما الذي أسألكم لربي فتعبدونه ولا تشركون به شيئا، وأما الذي أسألكم لنفسي فتمنعوني مما تمنعون منه أنفسكم وأموالكم، قالوا: فما لنا إذا فعلنا ذلك؟ قال: الجنة. أبو نعيم.
30311 ۔۔۔ ” مسند جابر بن عبداللہ “ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ مجھے میرے ماموں جد بن قیس (رض) نے ستر آدمیوں کے ہمراہ اپنے ساتھ سوار کیا یہ انصار کی ایک جماعت تھی اور ان لوگوں کا وفد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے ساتھ آپ کے چچا حضرت عباس (رض) بھی تھے آپ نے فرمایا : اے چچا ! مجھ سے اپنے ماموں کے متعلق عہد لے لیں، چنانچہ انصار کے ان ستر لوگوں نے کہا : ہم سے اپنے رب کے لیے کسی چیز کا سوال کریں اور اپنے لیے بھی جو چاہیں ہم سے سوال کریں آپ نے فرمایا : میں اپنے رب کے لیے تم سے جس چیز کا مطالبہ کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ تم اپنے رب کی عبادت کرتے رہو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہی ٹھہراؤ اور جس چیز کا تم سے میں اپنے لیے سوال کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ جس چیز سے تم رکتے ہو اس سے مجھے بھی روکتے رہو وفد نے کہا : جب ہم ایسا کریں گے ہمارے لیے کیا ہوگا آپ نے فرمایا : تمہارے لیے جنت ہوگئی ۔ (رواہ ابو نعیم)