hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 30320

.

كنز العمال

30320
Kanz al-Ummal
30320- "مسند حصين بن عوف الخثعمي3 وفد إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فبايعه بيعة الإسلام وصدق إليه صدقة ماله وأقطعه النبي صلى الله عليه وسلم مياها عدة بالمروت وإسناد أجراد منها أصهب ومنها الماعرة ومنها أهوى ومنها المهاد ومنها السديرة وشرط النبي صلى الله عليه وسلم على حصين بن مشمت فيما قطع له أن لا يقطع مرعاه ولا يباع ماؤه، وشرط النبي صلى الله عليه وسلم على حصين بن مشمت أن لا يبيع ماءه ولا يمنع فضله فقال زهير بن عاصم بن حصين شعرا: إن بلادي لم تكن أملاسا ... بهن خط القلم الأنقاسا من النبي حيث أعطى الناسا ... فلم يدع لبسا ولا التباسا "طب" وأبو نعيم - عن حصين بن مشمت الجماني.
30320 ۔۔۔ ” مسند حصین بن عوف خثعمی “ حصین بن عوف (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے دست اقدس پر بیعت اسلام کی اور آپ کی خدمت میں اپنے مال کے صدقات پیش کئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں جائداد میں مختلف علاقے دیئے جن میں بہت سارے چشمے بھی تھے ان جگہوں میں کچھ قابل ذکر یہ ہیں۔ مروت اسناد اجرا اصہب عامرہ اھوی مہاد سدیرہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حصین بن مشت پر یہ شرط لگا دی کہ چراگاہ سے انتقاع بند نہیں کرو گے اور پانی نہیں بیچو گے اور فالتو پانی بیچنے سے بھی احتراز کرو گے زبیر بن عاصم بن حصین نے یہ اشعار کہے : ان بلادی لم تکن املاسا بھن خط القلم الا نقاسا من النبی حیث اعطی الناسا فلم یدع لبسا ولا التباسا : ہمارا علاقہ جنگل اور بیابان نہیں ہمارے علاقے پر قلم کی روشنائی سے خط کھینچا گیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چونکہ آپ لوگوں کو عطایا دیئے ہیں اور ان میں کوئی شک وشبہ نہیں چھوڑا ۔ (رواہ الطبرانی وابو نعیم عن حصین بن مشمت الجمانی)