hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3043

.

كنز العمال

3043
Kanz al-Ummal
3043- "القتال" "ما من عبد إلا وفي وجهه عينان يبصر بهما أمر الدنيا، وعينان في قلبه يبصر بهما أمر الآخرة، فإذا أراد الله بعبد خيرا فتح عينيه اللتين في قلبه، فأبصر بهما ما وعده بالغيب، فآمن بالغيب على الغيب، وإذا أراد به غير ذلك تركه على ما فيه، ثم قرأ: {أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا} ". "الديلمي عن معاذ".
3043: سورة محمد۔ ہر بندہ کے چہرہ پر دو آنکھیں ہیں جن سے وہ دنیا کے معاملات کو دیکھتا ہے اور دو آنکھیں دل میں ہیں جن سے وہ آخرت کو دیکھتا ہے۔ لہٰذا جب اللہ پاک کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرما لیتے ہیں تو اس کے دل کی دونوں آنکھیں کھلوا کردیتے ہیں۔ پس وہ ان غائب کی چیزوں کو مشاہدہ کرتا ہے جن کا اس کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے۔
چنانچہ وہ غیب پر غیب کے ساتھ ایمان لے آتا ہے۔ اور اگر خدا کو اس کے ساتھ بھلائی منظور نہ ہوتی تو اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیتا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت فرمائی :
ام علی قلوب اقفا لہا۔ سورة محمد : 24
یا (ان کے) دلوں پر تالے لگ گئے ہیں۔ مسند الدیلمی عن معاذ (رض)۔
کلام : روایت ضعیف ہے کیونکہ مسند الفردوس علامہ دیلمی کی ضعیف مرویات کا مجموعہ ہے۔