30691- عن الشعبي قال: سئل أبو بكر عن الكلالة فقال: إني أقول فيها برأيي، فإن كان صوابا فمن الله وحده لا شريك له وإن كان خطأ فمني ومن الشيطان والله منه بريء أراه ما خلا الوالد والولد؛ فلما استخلف عمر قال: الكلالة ما عدا الولد - وفي لفظ: من لا ولد له - فلما طعن عمر قال: إني لأستحيي الله أن أخالف أبا بكر، أرى أن الكلالة ما عدا الوالد والولد. "ص، عب، ش والدارمي وابن جرير وابن المنذر، هق"
30691 ۔۔۔ شعبی کہتے ہیں حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے کلالہ کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں کلالہ کے متعلق اپنی رائے ظاہرکرتاہوں اگر جواب درست ہو تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اگر غلط ہو تو میری طرف سے اور شیطان کی طرف سے میری رائے یہی ہے کہ کلالہ والد اور اولاد کے علاوہ ہیں جب عمر (رض) خلیفہ مقرر ہوئے تو فرمایا کہ کلالہ اولاد کے علاوہ ہیں ایک روایت میں الفاظ میں ” من لا لدلہ “ جس کی اولاد نہ ہو نیزہ کے زخم لگنے کے بعد فرمایا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ ابوبکر صدیق (رض) کی رائے کی مخالف کروں اب میری رائے بھی ہی ہے کہ کلالہ والد اور اولاد کے علاوہ ہیں۔ (سعید بن منصور عبدالرزاق ابن ابی شیبة دارمی ابن جریر، ابن المنذر بیہقی)