30711- عن بشر بن محمد بن عبد الله بن زيد عن أبيه قال: تصدق عبد الله بن زيد بمال لم يكن له غيره، فدفعه إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فجاء أبوه إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله! إن عبد الله تصدق بماله وهو الذي كان يعيش فيه، فدعا رسول الله صلى الله عليه وسلم عبد الله بن زيد وقال: إن الله قد قبل منك صدقتك وردها على أبويك. "الديلمي".
30711 ۔۔۔ بشیر بن محمد بن عبداللہ زید اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ عبداللہ بن زید نے اپنا سارا مال صدقہ کرکے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے کررہے تھے تو ان کے والد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عر ض کیا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عبداللہ کا جس مال پر گذارا تھا وہ سارا صدقہ کرچکا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ کو بلایا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا صدقہ قبول فرمالیا پھر اس کے والد کے حوالہ کردیا ۔ رواہ الدیلمی