hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3076

.

كنز العمال

3076
Kanz al-Ummal
3076- "إن ربي أرسل إلي: أن اقرأ القرآن على حرف فرددت إليه أن هون على أمتي، فأرسل إلي أن اقرأه على حرفين فرددت إليه أن هون على أمتي، فأرسل إلي أن اقرأه على سبعة أحرف ولك بكل رد مسألة تسألنيها فقلت: اللهم اغفر لأمتى، اللهم اغفر لأمتي، وأخرت الثالثة ليوم يرغب إلي فيه الخلق حتى إبراهيم" "حم "م- "صحيح مسلم برقم / 820 و 821/ باب بيان أن القرآن على سبعة أحرف وبيان معناه"" د ن عن أبي".
3076: میرے پروردگار نے میری طرف پیغام بھیجا کہ قرآن ایک حرف پر پڑھو، میں نے اپنی امت پر آسانی کا سوال کیا تو مجھے دو حرفوں پر پڑھنے کا حکم ملا۔ میں نے مزید آسانی کا سوال کیا تو فرمایا کہ سات حرفوں پر قرآن پڑھو۔ اور تمہارے لیے ہر مرتبہ سوال کرنے پر ایک ایک دعا قبول کی جاتی ہے پس میں نے کہا اے اللہ ! میری امت کی مغفرت فرما۔ اے اللہ میری امت کی مغفرت فرما۔ اور تیسری دعا میں نے اس دن کے لیے ذخیرہ کرلی ہے جس دن ساری مخلوق حتی کہ ابراہیم (علیہ السلام) بھی میری طرف امید لگائیں گے۔ مسند احمد، مسلم، ابو داود، نسائی بروایت ابی (رض) ۔
فائدہ : حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ خدا سے حروف میں زیادتی کا سوال کیا تاکہ امت پر نرمی اور آسانی ہو۔ اللہ پاک نے تین کے بجائے سات حروف پر پڑھنے کی اجازت مرحمت فرمائی اور مزید ہر مرتبہ سوال کرنے پر ایک دعا کی قبولیت بھی نوازی۔ چونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ سوال کیا تھا لہٰذا تین دعائیں قبول ہونے کی بشارت سنائی پہلی دو دعائیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی امت کی مغفرت کے لیے فرما لیں جبکہ تیسری قیامت میں ساری مخلوق کیلیے محفوظ فرما لی۔ جزی اللہ عنا محمدا ما ھو اھلہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔