31293 عن حذيفة بن اليمان قال : ما من صاحب فتنة يبلغون ثلاثمائة إنسان إلا ولو شئت أن أسميه باسمه واسم أبيه ومسكنه إلى يوم القيامة ! كل ذلك مما علمنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم ، قالوا : بأعيانها ؟ قال : أو أشباهها يعرفها الفقهاء أو قال العلماء ، إنكم كنتم تسألون رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الخير وأسأله عن الشر ، وتسألونه عما كان وأسأله عما يكون.(نعيم)
31292 ۔۔۔ حذیفہ بن یمان (رض) سے روایت ہے کہ میں قیامت تک فتنہ برپا کرنے والے ہر شخص کا نام اور ان کے والد اور علاقہ کا نام لے کر بتاسکتا ہوں اگرچہ ان کی تعداد تین سو تک پہنچ جاتے یہ سب اس لیے ممکن ہوگا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بتلایا ہے لوگوں نے عرض کیا کہ کیا ان کو متعین کرکے بتلایا ہے تو فرمایا ان کے مشابہ جس کو فقہاء یا علماء پہچان لیں گے تم تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خیر کی باتیں دریافت کرتے تھے اور میں شر کے متعلق دریافت کرتا تھا اور تم دریافت کرتے جو حالات پیش آچکے اور میں دریافت کرتا جو حالات پیش آنے والے ہیں ان کے متعلق۔ رواہ ابونعیم