31365 (من مسند رفاعة بن عرابة الجهني) قرب لرسول الله صلى الله عليه وسلم تمر ورطب فأكلوا منه حتى لم يبقوا شيئا إلا نواة وما لا خير فيه ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أتدرون ما هذا ؟ قالوا : الله ورسوله أعلم ، قال : تذهبون الخير فالخير حتى لا يبقى منكم إلا مثل هذه.(حب ، طب عن رويفع بن ثابت).
31365 ۔۔۔ (مسند رفاعة بن عرابة الجنی) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خشک اور تازہ کھجوریاں پیش کی گئیں پھر سب نے کھجوریں کھائیں اور آخر میں صرف گٹھلیان اور ناقابل خوردگلی سڑی کھجوریں رہ گئیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جانتے ہو یہ کیا ہے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا تم دنیا سے جاتے رہو گے ایک بہترین جائے گا پھر دوسرا تک کہ صرف اس کی طرح کے لوگ رہ جائیں گے۔ ابن حبان العجم الکبیر