hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 31377

.

كنز العمال

31377
Kanz al-Ummal
31366 عن أبي ثعلبة قال : أبشروا بدنيا عريضة تأكل إيمانكم ! فمن كان منكم يومئذ على يقين من ربه أتته فتنة بيضاء مسفرة ومن كان منكم على شك من ربه أتته فتنة سوداء مظلمة ثم لم يبال الله في أي الاودية سلك. (نعيم).
31366 ۔۔۔ ابوثعلبہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا خبرسن لو ایسی وسیع و عریض دنیا کی جو تمہارا ایمان ہڑپ کرجائے گی اس وقت جس شخص کا اپنے رب سے پورا یقین و ایمان ہوگا تو اس کے پاس ایسافتنہ آئے گا جو روشن اور واضح ہوگا اور وہ آسانی سے اسے پہچان کر اس سے بچ جائے گا۔
اور جس کا ایمان مضبوط نہ ہوگا بلکہ وہ شک کا مریض ہوگا تو اس کے پاس تاریک وہ سیاہ فتنہ آئے اور پھر وہ جس وادی میں چلا جائے اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پروا نہ ہوگی۔ رواہ ابونعیم