31384 عن أبي موسى قال : يا أيها الناس ! إنها فتنة باقرة يدع الحليم فيها كأنما ولد أمس ، تأتيكم من مأمنكم كداء القطن لا يدرى أنى يؤتى ، المضطجع فيها خير من القاعد ، والقاعد فيها خير من القائم ، والقائم خير من الماشي ، والماشي خير من الساعي.
(نعيم والروياني ، كر).
31384 ۔۔۔ ابوموسیٰ (رض) نے فرمایا لوگو ! ایک فتنہ ہوگا جو لوگوں کا شیرازہ بکھیر کے رکھ دے گا بردباد رودا نا شخص اس میں ایسے چھوڑ دیا جائے گا جیسے وہ کل کا بچہ وہ پیٹ کے در د کی طرح آئے گا پتہ نہیں چلے گا کہ کہاں سے اس کا مقابلہ کیا ہے۔ (علامہ ظاہر مجمع میں لکھتے ہیں کہ اس فتنے کو پیٹ کے درد مثل اس لیے فرمایا کہ پتہ ہی نہیں چلے گا کہ یہ آیا کہاں سے اور کیسے اس کا مداوا کیا جائے چنانچہ پیٹ کا درد بھی ایساہی ہوتا ہے ان میں لیٹا ہو بیٹھے سے بیٹھا کھڑے سے کھڑا چلتے سے اور چلتا دوڑتے سے بہتر ہوگا ۔ نعیم ابن عساکر