33167 يجيئ بلال يوم القيامة على راجلة رحلها من ذهب وياقوت معه لواء يتبعه المؤذنون حتى يدخلهم الجنة حتى إنه ليدخل من أذن أربعين يبتغى بذلك وجه الله. (ابن عساكر - عن ابن عمر ، وفيه أبو الوليد بن اسماعيل المخزومي متروك ، قال عد : كان يضع الحديث على الثقات).
33157 ۔۔۔ قیامت کے دن بلال ایسی سواری پر سوار ہو کر آئیں گے جس کا کجاوہ سونے اور یاقوت سے تیار کیا گیا ہوگا ان کے ساتھ ایک جھنڈا ہوگا موذنین ان کے پیچھے پیچھے چلیں یہاں تک کہ وہ ان کو جنت میں داخل کردیں گے یہاں تک اس شخص کو بھی جنت میں داخل کردیں گے جس سے چالیس دن تک اللہ کی رضا کے لیے اذان دی ہو۔
ابن عساکر نے ابن عمر سے روایت کیا ہے اور اس میں ابوالولید خالد بن اسماعیل مخزومی ہیں جو کہ متروک ہیں ابن عدی نے کہا ہے کہ وہ حدیثیں گھڑ کے ثقات کی طرف منسوب کیا کرتا تھا۔ (الموضوعات 902)