33650 انظر وإلى هذا الذي نور الله قلبه ، لقد رأيته بين أبوين يغذوانه بأطيب الطعام والشراب ، ولقد رأيت عليه حلة شراها بمائة درهم فدعاه حب الله وحب رسوله إلى ما ترون.
(حل - عن عمر ، ق ، كر - عن ابن عمر) قال : نظر النبي صلى الله عليه وسلم إلى مصعب بن عمير مقبلا وعليه إهاب كبش قد تنطق به فقال : فذكره.
33646 ۔۔۔ اس شخص کی طرف دیکھو جس کے دل کو اللہ نے منور کردیا ہے میں اس کے ایسے والدین کے درمیان دیکھو چکاہوں جو اس کو اچھے سے اچھا کھلا پا رہے تھے اور میں نے اس کو ایسے جوڑا پہنتے ہوئے دیکھا ہے جو اس نے سو درہم میں خریدا تھا پھر اللہ اور اس کے رسول کی محبت نے اس کو اس حالت تک پہنچا دیا جو تم دیکھ رہے ہو۔ (حلیة الاولیاء نے عمر سے بیہقی اور ابن عساکر نے ابن عمر سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مصعب بن عمر کو اس حال میں آتے ہوئے دیکھا کہ ان نے بھیڑ کی کھال کا کمر میں پٹکا باندھا ہوا تھا اس پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی اور پھر ذریعہ چلی)