33965- الإيمان يمان والحكمة يمانية، ورحى الإسلام دائرة فيما ولد قحطان والجفوة والقسوة فيما ولد عدنان، حمير رأس العرب ونابها، ومذحج هامتها وغلصمتها، والأزد كاهلها وجمجمتها، وهمدان غاربها والأنصار مني وأنا منهم، اللهم! اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار! اللهم! أعز غسان أكرم العرب في الجاهلية وأفضل الناس في الإسلام بعثة، من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم الأنصار آووني ونصروني ورحموني، هم شيعتي وأصحابي وأول من يدخل بحبوحة الجنة من أمتي. " الرامهرمزي في الأمثال، خط، كر والديلمي - عن عثمان.
33965 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے اور اسلام کی چکی اولاد قحطان میں دائر ہے اور ظلم اور سختی اولاد عدنان میں حمیر عمرب کے سر اور ناب ہیں (اصل ہیں) اور مذحج عرب کی پیشانی اور سر اور گلے کے درمیان کا گوشت ہے (سردار ہیں ) اور ازاد عرب کے گردن کے قریب پیٹھ کا بالائی حصہ اور کھوپڑی ہیں (اقوام میں اعتماد والے لوگ ہیں) ھمدان عرب کے کندھے ہیں (عرب کو سہارادینے والے ہیں ) اور انصار مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ اے اللہ انصار کی اور انصار کی اولاد کی مغفرت فرما ! اے اللہ ! غسان (قبیلہ) کو عزت دے جو جاہلیت کے دورعرب میں باوت اور بعثت کے وقت اسلام میں سب سے افضل لوگ تھے جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تو وہ انصار کا اکرام کرے جنہوں نے مجھے ٹھکانا دیا اور میری مدد کی اور مجھ پر رحم کیا ، وہ میرے گروہ اور ساتھی ہیں اور پہلے وہ لوگ ہیں جو میری امت میں سے جنت میں داخل ہوں گے۔ (رامھرمزی فی الامثال خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر دیلمی بروایت عثمان) تشریح :۔۔۔ اس حدیث میں مختلف قبائل کے بارے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرب میں ان کی حیثیت بیان فرمائی اور اس حیثیت کو مختلف چیزوں سے تشبیہ دی ہے قحطان عدنان ، حمیرمذحج ازدہمدان یہ عرب کے مشہور قبائل کے نام ہیں۔