hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 33975

.

كنز العمال

33975
Kanz al-Ummal
33966- "الإيمان يمان إلى لخم وجذام وعاملة، ومأكول حمير خير من آكلها وحضرموت خير من بني الحارث، لا قيل ولا قاهر ولا ملك إلا الله، إن الله تعالى أمرني أن ألعن قريشا فلعنتهم مرتين، ثم أمرني أن أصلي عليهم مرتين، فصليت عليهم مرتين وأكثر القبائل في الجنة مذحج وأسلم وغفار ومزينة، واخلاطهم من جهينة خير من بني أسد، وتميم وهوزان وغطفان عند الله تعالى يوم القيامة، وإني لا أبالي أن يهلك الحيان كلاهما، وأمرني أن ألعن قبيلتين تميم بن مرة سبعا فلعنتهم وبكر بن وائل خمسا، وبنو عصية عصت الله ورسوله، قبيلتان لا يدخل الجنة منهم أحد أبدا: مقاعس وملادس. " طب - عن عمرو ابن عبسة"
33966 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے لخم جذام عاملہ تک حمیر (قبیلہ ) کا کھایا ہوا اس کے کھانے والے سے بہتر ہے (حمیر قبیلہ سے جو کھائے وہ اس شخص سے بہتر ہے جو ان کو کھلائے ) اور حضرموت نبی الحارث سے بہتر ہے ، کوئی سردار کوئی قہر والا کوئی بادشاہ نہیں ہے سوائے اللہ کے اللہ تعالیٰ نے مجھے قریش پر لعنت کا حکم فرمایا، میں نے ان پر دو مرتبہ لعنت کی پھر ان پر رحمت کی دعاء کا حکم دیا میں نے ان پر دو مرتبہ رحمت کی دعا کی قبائل میں سے جنت میں سب سے زیادہ مذحج اسلم غفار مزینہ ہوں گے اور ان سے ملے جلے جہینہ میں سے نبی اسد سے بہتر ہیں اور تمیم ھوازن اور غطفان قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے پاس ہوں گے اور مجھے کوئی پروا نہیں کہ دونوں کے دونوں قبیلے ہلاک ہوجائیں اور ( اللہ تعالیٰ نے) مجھے دوقبیلوں پر لعنت کا حکم فرمایا تمیم بن مرة پر سات مرتبہ سو میں نے ان پر لعنت کی اور بکر بن وائل پر پانچ مرتبہ، اور بنوعصیہ وہ ہے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی دوقبیلے کے ان میں سے کوئی ایک کبھی بھی جنت میں داخل نہ ہوگا مقاعس اوملادس۔ (طبرانی بروایت عمرو بن عبسہ )