hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3410

.

كنز العمال

3410
Kanz al-Ummal
3410- "ينزل الله في كل ليلة إلى السماء الدنيا حين يبقى نصف الليل الآخر أو ثلث الليل الآخر، فيقول: من ذا الذي يدعوني فأستجيب له، من ذا الذي يسألني فأعطيه، من ذا الذي يستغفرني فأغفر له، حتى ينصدع الفجر وينصرف القارئ من صلاة الفجر". "ابن النجار عن أبي هريرة".
3410: جب رات کا آخری نصف یا تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ آسمان دنیا پر جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ اور فرماتے ہیں : کون ہے جو مجھ سے دعا مانگے میں اس کی دعا قبول کروں گا۔ کون ہے جو مجھ سے سوال کرے میں اس کو عطا کروں گا۔ کون ہے جو مجھ سے اپنی مغفرت چاہے میں اس کی مغفرت کروں گا۔ (پروردگار یہ اعلان فرماتے رہتے ہیں) حتی کہ صبح کی سفیدی رونما ہوجاتی ہے اور قاری فجر کی نماز سے لوٹ آتا ہے۔ (ابن النجار عن ابوہریرہ (رض))