hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34106

.

كنز العمال

34106
Kanz al-Ummal
34097- "عرضت علي النار فرأيت فيها عمرو بن لحي بن قمعة بن خندف يجر قصبه في النار، وهو أول من غير عهد إبراهيم، سيب السوائب وبحر البحائر وحمى الحامي ونصب الأوثان وأشبه من رأيت به أكثم بن أبي الجون، فقال أكثم: يا رسول الله! يضرني؟ قال: لا، إنك مسلم وإنه كافر. " حم، ش، ك - عن أبي هريرة".
34097 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ پر جہنم پیش کی گئی، میں نے اس میں عمرو بن لحی بن قمعہ بن خندف کو دیکھا جو جہنم میں اپنی آنتوں و کھینچ رہا ہے اور وہ پہلا شخص ہے جس نے عہدابراہیم کو بدلا، سوائب (ٕاونٹیاں) آزاد چھوڑیں اور بحیرہ (اونٹنی کے بچے) کے کان کاٹ کر چھوڑے اور اونٹوں کو آزاد چھوڑا اور بتوں کو متعین کیا اور اس کے سب سے زیادہ مشابہ جو میں نے دیکھا وہ اکشم بن ابی الجون ہے پس اکشم نے عرض کیا یارسول اللہ (کیا) یہ مجھے نقصان کرے گا، تو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : نہیں ! کیونکہ آپ مسلمان ہیں اور وہ کافر تھا۔ (احمدبن حنبل ابن ابن شیبہ مستدرک حاکم بروایت ابوہریرة)