hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34107

.

كنز العمال

34107
Kanz al-Ummal
34098- "عرضت علي الجنة بما فيها من الزهرة فتناولت منها قطفا من عنب لآتيكم به، فحيل بيني وبينه ولو أتيتكم به لأكل منه من بين السماء والأرض ولا ينقص منه، ثم عرضت علي النار فلما وجدت سفعها تأخرت عنها؛ وأكثر من رأيت فيها النساء اللاتي إن ائتمن أفشين، وإن سألن الحفن ، وإن سئلن بخلن، ورأيت فيها عمرو بن لحي يجر قصبه في النار، وأشبه من رأيت به معبد بن أكثم الكعبي، فقال معبد: يا رسول الله! أيخشى علي من شبهه وهو والذي، قال: لا، أنت مؤمن وهو كافر، وكان أول من حمل العرب على عبادة الأصنام. " حم وعبد بن حميد، ع والشاشي، ص - عن جابر".
34098 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت اپنی تمام ترخوبیوں کے ساتھ میرے سامنے پیش کی گئے میں نے اس سے انگور کا ایک خوشہ بیا وہ میں تمہارے پاس لارہا تھا پس میرے اور اس کے درمیان حائل کردیا گیا اور اگر وہ میں تمہارے پاس لے آتا تو جو (ٕلوگ ) آسمان اور زمین سے درمیان ہیں وہ اس سے کھاتے اور اس میں سے (ٕکچھ) کم نہ ہوتاپھر میرے سامنے جہنم لائی گئی سو جب میں نے اس کی گرمائش محسوس کی تو میں اس سے پیچھے ہٹا اور بہت زیادہ جنہیں میں نے اس (جہنم) میں دیکھا وہ عورتیں تھیں کہ اگر (کوئی بات) امانت رکھی جائی تو وہ اس کو پھیلاتیں اور اگر سوال کرتیں کو اصرا ر کرتیں اور اگر (ان سے ) مانگاجاتاتو کنجوسی کرتیں اور میں نے اس میں عمرو بن لحیی کو دیکھا جو جہنم میں اپنی آنتوں کو کھینچ رہا ہے اور اس کے سب سے زیاد ہ مشابہ جو میں نے دیکھامعبدبن کثم کعبی کو تو معبد نے عرض کیا ! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا مجھ پر اس کی مشابہت کی وجہ سے کس چیز کا ڈر کیا جاتا ہے اور وہ اس ذات کی قسم ! تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں آپ مسلمان ہیں اور وہ کافر تھا اور وہ پہلا شخص تھا جس نے عرب کو بتوں کی عبادت پر ابھارا ۔ (احمد بن حنبل عبدبن حمید مسند ابویعلی شاشی سعید بن منصور بروایت جابر)