hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34472

.

كنز العمال

34472
Kanz al-Ummal
34463- "إنما أجلكم فيما خلا من الأمم كما بين صلاة العصر إلى مغارب الشمس، وإنما مثلكم ومثل اليهود والنصارى كمثل رجل استأجر أجراء فقال: من يعمل لي من غدوة إلى نصف النهار على قيراط قيراط؟ فعملت اليهود؛ ثم قال: من يعمل لي من نصف النهار إلى صلاة العصر على قيراط قيراط؟ فعملت النصارى، ثم قال: من يعمل من العصر إلى أن تغيب الشمس على قيراطين قيراطين؟ فأنتم هم، فغضبت اليهود والنصارى وقالوا: ما لنا أكثر عملا وأقل عطاء؟ قال: هل ظلمتكم من حقكم شيئا؟ قالوا: لا، قال: فذاك فضلي أوتيه من أشاء. " مالك، حم، خ ت - عن ابن عمر".
34463 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہاری وقت ان امتوں میں جو گذر گئی عصر کی نماز کے درمیان سے سورج کے غروب ہونے تک جیسا ہے اور تمہاری مثال اور یہود و نصاری کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو کچھ مزدور اجرت پرلے لے وہ کہے : کون میرے لیے صبح سے نصف النھار تک ایک ایک قیراط پر کام کرے گا ؟ تو یہود نے کام کیا پھر اس نے کہا : کون میرے لیے نصف النہار سے عصر کی نماز تک ایک ایک قیراط پر کام کرے گا ؟ پھر نصاری نے کام کیا۔ پھر اس نے کہا : کون عصر سے غروب شمس تک دودو قیراط پر کام کرے گا سو تم وہ ہو ۔ تویہواد اور نصاری غصہ ہوگئے۔ اور انھوں نے کہا : ہمیں کیا ہے کہ کام زیادہ کیا اور بدلہ کم ملا ؟ تو انھوں نے کہا : کیا میں نے تمہیں تمہارے حق میں سے کچھ بھی کم دیا ہے ؟ انھوں کہا : نہیں تو فرمایا یہ میرا فضل ہے میں جسے چاہتاہوں اپنا فضل دیتاہوں ۔ (مالک احمدبن حنبل بخاری ترمذی بروایت ابن عمر)