34464- "مثل المسلمين واليهود والنصارى كمثل رجل استأجر قوما يعملون له عملا إلى الليل، فعملوا إلى نصف النهار فقالوا: لا حاجة لنا إلى أجرك الذي شرطت لنا؛ وما عملنا فلك، فقال لهم: لا تفعلوا، اكملوا بقية عملكم وخذوا أجركم كاملا، فأبوا وتركوا، فاستأجر آخرين بعدهم فقال: اعملوا بقية يومكم ولكم الذي شرطت لكم من الأجر، فعملوا حتى إذا كان حين صلاة العصر قالوا: ألك ما عملنا ولك الأجر الذي جعلت لنا فيه، فقال: أكملوا بقية عملكم فإنما بقي من النهار شيء يسير، فأبوا فاستأجر قوما أن يعملوا له بقية يومهم، فعملوا بقية يومهم حتى غابت الشمس واستكملوا أجر الفريقين كليهما، فذلك مثلهم ومثل ما قبلوا من هذا النور. " خ - عن أبي موسى.
34464 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسلمانوں کی اور یہود و نصاری کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو ایک قوم کو اجرت کے لیے لے کہ وہ اس کے لیے رات تک کام کریں تو انھوں نے نصف النہار تک کام کیا پھر انھوں نے کہا ہمیں آپ کی اس اجرت کی کوئی ضرورت نہیں جو آپ نے ہمارے لیے متعین کی ہے اور جو کچھ ہم نے کام کیا تو (وہ) آپ کے لیے ہے تو اس نے ان سے کہا (پورا) کام مت کرو اپنا باقی کام پورا کرلو اور اپنی پوری اجرت لے لو تو انھوں نے انکار کیا اور چھوڑ دیا پھر اس شخص نے ان کے بعد دوسروں کو اجرت پر لیا تو اس نے کہا : اپنے دن کا بقیہ حصہ کام کرو تمہاری وہ اجرت ہے جو میں نے تمہارے لیے متعین کی ہے تو انھوں نے کام کیا تو جب عصر کی نماز کا وقت ہوا تو انھوں نے کا : کیا تیرے لیے وہ کام ہے جو ہم نے کیا اور تیرے لیے وہ اجرت ہے جو اس کام میں تو نے ہمارے لیے رکھی تو اس نے کہا : اپنا بقیہ کام پورا کرلو دن کا تھوڑا حصہ ہی باقی ہے تو انھوں نے انکار کیا پھر اس شخص نے اور لوگوں کو اجرت پر لیا کہ وہ اس کے لیے ان کے دن کا بقیہ حصہ کام کریں تو انھوں نے ان کے دن کا بقیہ حصہ کام کیا حتیٰ کہ سورج غروب ہوگیا اور انھوں نے دونوں جماعتوں کی اجرت پوری لے لی، سو یہ تمہاری مثال اور اس نور کی مثال ہے جو انھوں نے قبول کیا۔ (بخاری بروایت ابوموسی)