34479- "يقول الله تعالى: يا آدم! فيقول: لبيك وسعديك والخير في يديك! فتقول: أخرج بعث النار قال: وما بعث النار؟ قال: من كل ألف تسعمائة وتسعة وتسعين، فعنده يشيب الصغير وتضع كل ذات حمل حملها وترى الناس سكارى وما هم بسكارى ولكن عذاب الله شديد، قالوا: يا رسول الله! وأينا ذلك الواحد؟ قال: أبشروا فإن منكم رجلا ومن يأجوج ومأجوج ألف والذي نفسي بيده! أرجو أن تكونوا ربع أهل الجنة أرجو أن تكونوا ثلث أهل الجنة أرجو أن تكونوا نصف أهل الجنة، ما أنتم في الناس إلا كالشعرة السوداء في جلد ثور أبيض أو كشعرة بيضاء في جلد ثور أسود أو كالرقمة في ذراع الحمار. " حم؛ ق - عن أبي سعيد".
34479 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تبارک وتعالی فرماتے ہیں اے آدم تو وہ عرض کرتے ہیں لبیک وسعد یک والخیر فی یدیک (میں حاضر ہوں اور سعادت مندی تیری ہے ور بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے تو ( اللہ تعالیٰ ) فرمائیں گے جہنم میں بھیجے ہوئے لوگوں کو نکالو ! تو (آدم (علیہ السلام)) کہیں گے : جہنم میں کتنے لوگ بھیجے گئے ؟ تو ( اللہ تعالیٰ ) فرمائیں گے ہر ہزار میں سے نوسوننانوے تو اس وقت بچے بوڑھے ہوجائیں اور حمل والیاں حمل رکھ دیں گی اور لوگوں کو آپ بےہوشی کی حالت میں دیکھیں گے حالانکہ وہ بےہوش نہ ہوں گے اور لیکن اللہ کا عذاب ہے ہی سخت ۔ صحابہ (رض) نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اور ہم میں سے وہ ایک کون ہوگا (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : خوش ہوجاؤ تم میں سے ایک ہوگا اور یاجوج ماجوج میں سے ہزار اس ذات کی قسم جس کی قبضہ میں میری جان ہے میں اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ تم جنتیوں کے چوتھائی ہوگے میں اس بات کی امیدرکھتا ہوں کہ تم جنتیوں کے تہائی ہوگے میں امید رکھتا ہوں کہ تم جنتیوں کے آدھے ہوگے تو لوگوں میں نہیں ہو مگر سفید بیل کی کھال میں کالے بال کی طرح یا (یہ فرمایا) کہ گدھے کے بازو میں دانہ کی طرح۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت ابوسعید)