34480- "قال الله تعالى لعيسى: يا عيسى! إني باعث من بعدك أمة إن أصابهم ما يحبون حمدوا وشكروا، وإن أصابهم ما يكرهون صبروا واحتسبوا ولا حلم ولا علم، قال، يا رب! كيف يكون لهم هذا ولا حلم ولاعلم؟ قال: أعطيهم من حلمي وعلمي. " حم، طب، ك، هب عن أبي الدرداء".
34480 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ (علیہ السلام) سے فرمایا : اے عیسیٰ میں تیرے بعد ایک ایسی امت بھیجنے والاہوں کہ اگر ان کو وہ چیز ملے جو ان کو اچھی لگتی ہو تو وہ تعریف کریں اور شکراداکریں۔ اور اگر ان کو وہ چیز پہنچے جو ان کو ناپسند ہو تو وہ صبر کریں اور اجر کا مراقبہ کریں اور نہ کوئی بردباری ہوگی اور نہ کوئی علم ہوگا (عیسیٰ (علیہ السلام)) نے عرض کیا : اے رب ! ان کے لیے یہ کیسا ہوگا اور نہ کوئی بردباری ہوگی نہ کوئی علم تو ( اللہ تعالیٰ ) فرمائیں گے میں ان کو اپنے حلم اور علم سے عطاء کروں گا۔ (احمدبن حنبل ، طبرانی مستدرک، حاکم ، بیہقی بروایت ابودرداء )۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4057 ۔