hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3512

.

كنز العمال

3512
Kanz al-Ummal
3512- "من رأى صاحب بلاء فقال: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا، عوفي من ذلك البلاء كائنا ما كان، ما عاش ". "حم ت هـ وابن السني" "هب عن ابن عمر".
3512: جو کسی مصیبت والے کو دیکھے اور یہ دعا پڑھے۔ الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا۔ تو اس کو زندہ رہنے تک اس مصیبت سے محفوظ رکھا جائے گا خواہ وہ کیسی مصیبت ہو۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ، ابن السنی، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عمر (رض)) ۔
کلام : ضعیف الجامع 5589 ۔
فائدہ : یہ دعا آہستہ آواز میں پڑھے جس کا مبتلائے مصیبت زدہ کو پتہ نہ چلے۔ کیونکہ اس سے اس کی دل شکنی ہوگی جو گناہ ہے۔ جیسا کہ روایت نمبر 3510 میں بھی اس کی ممانعت آئی ہے اور خواہ دنیاوی مصیبت ہو کوئی بیماری وغیرہ یا دینی مصیبت ہو گناہ وغیرہ تو ہر موقع پر اس دعا کو پڑھے۔