35250- " الخيل ثلاثة: ففرس الرحمن، وفرس للشيطان؛ وفرس للإنسان؛ فأما فرس الرحمن فالذي يرتبط في سبيل الله
فعلفه وروثه وبوله في ميزانه؛ وأما فرس الشيطان فالذي يقامر أو يراهن عليه؛ وأما فرس الإنسان فالفرس يرتبطها الانسان يلتمس بطنها فهي ستر - من فقر. " حم - عن ابن مسعود".
35250 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھوڑے تین ہیں رحمن کا گھوڑا شیطان کا گھوڑا انسان کا گھوڑا رہا رحمن کا گھوڑا تو وہ گھوڑا ہے جو اللہ کے راستے میں باندھا جائے اس کا چارہ اور اس کی لید اور اس کا پیشاب اس کے ترازو میں ہوگا اور راہ شیطان کا گھوڑا تو وہ گھوڑا جس پر جو اکھیلا جائے یا جس پر گھوڑ دور میں شرط لگائی جانے اور رہا انسان کا گھوڑا تو وہ گھوڑا جو انسان باندھتا ہے اپنا پیٹ چاہتا ہے پس وہ محتاجی سے پردہ ہے۔ (احمد بن حنبل بروایت ابن مسعود)