35407- عن أبي أمامة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إن الله عز وجل استقبل بي الشام واستدبر بي اليمن ثم قال لي: يا محمد! إني جعلت لك ما تجاهك غنيمة ورزقا وما خلف عهرك مددا، والذي نفسي بيده! لا يزال الله يزيد الإسلام وأهله وينقص الشرك وأهله حتى يسير الراكب بين النطفتين لا يخشى إلا جورا - يعني جور السلطان - قيل: يا رسول الله! وما النطفتان؟ قال: بحر المشرق والمغرب، والذي نفسي بيده! ليبلغن هذا الدين ما بلغ الليل. " كر وابن النجار".
35407 ۔۔۔ ابواماتہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے شام کو میرے سامنے رکھا اور یمن کو میرے پشت کی جانب پھر فرمایا اے محمد جو چیز آپ کے آگے ہے اس کو میں نے آپ کے لیے غنیمت اور روزی ہماری ہے اور جو آپ کے پیچھے ہے اس میں نے آپ کی مدد بنادیا ہے (پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے اللہ برابر اسلام اور اہل اسلام کو بڑھتا ہی رہے گا اور شرک اور اہل شرک کو کم کرتا رہے گا یہاں تک دونطفوں کے درمیان سفر کرتے والے کو صرف بادشاہ کے ظلم ہی کا اندیشہ ہوگا عرض کیا گیا یارسول اللہ وہ نفتوں سے کیا مرا ہے فرمایا کہ مشرق اور مغرب کا سمندر اور اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے۔ یہ دین ہر اس جگہ پہنچ کررہے گا جہاں بھی رات آتی ہو۔ (ابن عساکر اور ابن بخار)