hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35470

.

كنز العمال

35470
Kanz al-Ummal
35461- "مسند الصديق" عن بكير بن الأخنس عن رجل عن أبي بكر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " أعطيت سبعين ألفا من أمتي يدخلون الجنة بغير حساب، وجوههم كالقمر ليلة البدر وقلوبهم على قلب رجل واحد، فاستزدت ربي، فزادني مع كل واحد سبعين ألفا"، قال أبو بكر: فرأيت أن ذلك آت على أهل القرى ومصيب من حافات البوادي. "حم والحكيم، ع، قال ابن كثير بكير بن الأخنس ثقة من رجال مسلم ولم يسم شيخه فهو مبهم، لا يحتج بمثله في الأحكام والحلال والحرام، ويقبل في الترغيبات والفضائل، ويجوز أن يكون ثقة، وقد يغلب على الظن ذلك في مثل هذا، لأن الرواة عن الصديق في الغالب إما صحابة أو كبار التابعين وكلهم أئمة - انتهى".
35461 ۔۔۔ مسند الصدیق میں ہے کہ بکری بن اخنس ایک شخص سے وہ ابوبکر صدیق (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ نعمت دی ہے کہ میری امت کے ستر ہزار افراد بغیر حساب وکتاب کے جنت میں داخل ہوں گے ان کے چہرے چودھیں کے چاند کی طرح ہوں گے ان کے دل ایک آدمی کے دل کی طرح جوڑے ہوئے ہوں گے میں نے زیادتی کا مطالبہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے مزید عطاء فرمایا کہ ہر ایک ساتھ ستر ہزار ہوں گے ابوبکر (رض) نے کہا میں نے دیکھا یہ بستی والوں پر آنے والا ہے اور کچھ گاؤں والوں کا بھی حصہ ہوگا (احمد، حکیم ، ابویعلی ابن کثیر نے کہا بکیربن اخنس ثقہ ہے وہ مسلم شریف کے راویوں میں سے ہیں انھوں نے اپنے شیخ کا نام نہیں لیا وہ مہم اس جیسی روایت سے حلال و حرام کے معاملہ میں استدلال نہیں کیا جاسکتا ہے البتہ ترغیب اور فضائل میں قابل قبول ہے ممکن ہے ثقہ ہو اور اس طرح کی روایت میں غلبہ ظن ہو کیونکہ ابوبکر (رض) سے روایت کرنے والے غالباً یا صحابی میں یا کبارتا بعین میں سے اور سب کے سب ائمین حدیث ہیں انتہی۔